نئی دہلی،10اگسٹ(ایجنسی) مرکزی مملکتی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ نے کہا ہے کہ آندھراپردیش کو خصوصی درجہ کیلئے درکار اقدامات کے سلسلہ میں مرکزی حکومت پیشرفت کررہی ہے ۔
انہوں نے
پارلیمنٹ کے احاطہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کو خصوصی پیکیج کی بات سامنے آرہی ہے لیکن جلد ہی خصوصی درجہ پر حکومت فیصلہ کرے گی ۔
انہوں نے وجئے واڑہ میں دلتوں بھائیوں کو برہنہ کرتے ہوئے باندھ کر پٹائی کے واقعہ پر کچھ بھی کہنے سے گریز کیا ۔